اہم ترین

گوگل کانیا اے آئی ایجنٹ، جو آپ کا پورا کمپیوٹر کنٹرول کرے گا

دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی گوگل نئی اے آئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے جو ویب براؤزر کو کنٹرول کرکے مختلف کاموں کو مکمل کرے گی۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق پراجیکٹ جرویز کے نام سے تیار کیا جانے والا یہ اے آئی ٹول گوگل جیمنی ایل ایل ایم کی آئندہ ورژن کے ساتھ لانچ ہوگا۔

اس ٹیکنالوجی سے صارفین کو آن لائن تحقیق کرنا آسان ہو جائے گا کیونکہ انہیں اے آئی ٹولز کو ہدایت دینے کے لیے اسکرین ریکارڈنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس ٹول سے صارفین براہ راست براؤزر میں کمانڈ دے سکتے ہیں اور AI ٹول خود بخود فارم پُر کرے گا، بٹن پر کلک کرے گا، ویب پیجز کھولے گا، سرچ ڈیٹا کو ٹیبل میں تبدیل کرے گا، پروڈکٹس خریدے گا اور پروازیں بک کرے گا۔

گوگل ایسی ٹیکنالوجی تیار کرنےچیٹ جی پی کی مالک کمپنی واپن اے آئی بھی کمپیوٹر استعمال کرنے والے ایجنٹ (سی یو اے) پر بھی کام کر رہا ہے۔

گوگل کی اے آئی براؤزر پر مبنی ٹیکنالوجی کے علاوہ سوشل میڈیا پر یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ اینتھروپک اور گوگل اس ٹول کو براؤزر کو کنٹرول کرنے سے آگے بڑھ کر اپنے کمپیوٹر کو خود کنٹرول کرنے کے لیے اگلی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔

کمپنیاں ایک ایسا ایجنٹ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں جو آپ کے کمپیوٹر کو کنٹرول کر سکے۔ جیسے تمام کام کی ایپس کو کھولنا اور انہیں اپنی اسکرین پر ترتیب دینا وغیرہ شامل ہوں گے۔

اس ایجنٹ کی مدد سے آپ کے احکام کو سننے کے بعد، کمپیوٹر آپ کے تمام کام اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کرے گا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ براؤزر پر مبنی پروجیکٹ جرویز صارف کی رازداری اور حفاظتی خدشات کو بھی بڑھا سکتا ہے۔

ایسے ویب براؤزرز کے ذریعے ای میلز، کام کی فائلیں اور بینکنگ کی تفصیلات جیسی بہت سارے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

پاکستان