اہم ترین

چین بھارت کے نقش قدم پر، 600 سالہ تاریخی مسجد کا گنبد و مینار شہید

پاکستان کے دیرینہ دوست  چین  نے بھی بھارت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صوبے ینان میں  600 سال پرانی مسجد کے مینار اور گنبد کو جزوی طور پر شہید کردیا ہے۔ جس سے چین میں رہنے والے مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ اور ان کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  ناگو قصبے میں واقع اس مسجد کے گنبد اور مینار کو  غیر قانونی تعمیرات قرار دے کر شہید کیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مقامی عدالت نے 2020ء میں جاری کیے جانے والے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ 1370ء میں تعمیر کی جانے والی اس تاریخی مسجد کی تزین و آرائش کے دوران ایک گنبد اور مینار کو غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا ۔ اس عدالتی فیصلے کے خلاف مسجد انتظامیہ  قانونی جنگ لڑتی رہی ۔

تاہم حکام نے عدالتی احکامات پر مذکورہ گنبد اور مینار کو ڈھا دیا، جس پر مسلمانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاج کیا۔

کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی، پولیس کی جانب سے آنسو گیس تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ دوطرفہ جھڑپوں میں دس افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیےنزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان