اہم ترین

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور

قومی اسمبلی میں آج ہونے والے بجٹ اجلاس میں مالی سال 24-2023 کے لیے 14ہزار 480 ارب روپے کا وفاقی بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا،جب کہ  فنانس بل کی شق وار منظوری لی گئی۔

اسمبلی میں پیش کیے گئے بل میں محصول وصولیوں کا 9 ہزار 200 سے بڑھا کر 9ہزار 415 ارب مقرر ، جب کہ  پینشن کی مد میں ادائیگی کو بڑھا 801 اورب روپے کردیا گیا ہے ، اس سے قبل یہ 761 ارب روپے تھا۔فنانس بل میں مزید ترمیم کے تحت215 ارب کے نئے ٹیکس عائد کیے گئے۔

این ایف سی کے تحت 5ہزار 276 ارب کے بجائے 5ہزار390 ارب ملیں گے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے بجٹ 459 ارب روپے سے بڑھا کر 466 ارب روپے کردیا گیا ہے۔  جب کہ ترقیاتی بجٹ کے لیے  950 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار ے  نے پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمیم پیش کی، جس کے تحت لیوی کی حد 50 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

تاہم، وفاقی حکومت کو 60 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس ترمیم کو قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔

پاکستان