اہم ترین

 قرآن کریم کی بے حرمتی، وزیر اعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی پُرزور مذمت کرتی ہے اور ہم نے وزارت خارجہ کے ذریعے سوئیڈن حکومت سے رابطہ کرتے ہوئے مجرمان کے خلاف سخت کارروائی  اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب  میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوئیڈن میں پیش آنے والے  اس قبیح  واقعے  پر پوری امت مسلمہ پاکستانی حکومت اور قوم شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف بھرپور کاررائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے اور ایسے واقعات ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں۔ سوئیڈن میں مسلمان اقلیت کے خلاف بنائے جانے والے نفرت کے بیانئیے کی ہم نہ صرف مذمت بلکہ سوئس حکومت  سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر او آئی سی نے ہنگامی اجلاس بلایتے ہوئے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا جس کی ہم پھرپور تائید کرتے ہیں۔

پاکستان