اہم ترین

ڈرامہ سیریل ‘جنٹل مین’ میں ہمایوں سعید اوریمنہ زیدی کی آن اسکرین کیمسٹری

دونوں اداکار اپنی غیر معمولی اداکاری کی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کے ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ ایک میگا ہٹ پراجیکٹ ثابت ہوگا۔

یمنہ زیدی، ایک ایسا نام جو کامیابی اور مقبولیت کی ضمانت بن چکا ہے، اپنی لگن اور انتھک محنت سے ڈرامہ انڈسٹری پر حاوی ہے۔

گذشتہ کئی سالوں کے دوران اپنی ایک منفرد پہچان بنانے کے بعد، انہوں نے اپنے کیریئر کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مختلف قسم کے کردار ادا کیے ہیں۔

حال ہی میں، “تیرے بن” میں میرب کی تصویر کشی کی بدولت پورے برصغیر کے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، جس سے ایک مضبوط اداکارہ کے طور پر ان کی پوزیشن مستحکم ہوئی۔

اب وہ معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ ایک اور اہم پروجیکٹ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

ہمایوں سعید، جو آخری بار بے حد مقبول ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرین پر جلوہ گر ہوئے تھے، اس بار گرین انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر انڈسٹری میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

نئے آنے والے ڈرامہ سیریل “جنٹل مین” میں ناظرین پہلی بار یمنا زیدی اور ہمایوں سعید کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔

“جنٹل مین” نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن ہے، جس کی سربراہی ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز نے کی ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کے بطور مصنف اور حسام حسین بطور ہدایت کار، ڈرامہ سیریل کے ایک میگا پروجیکٹ ہونے کی امید کی جارہی ہے جو اپنے زبردست بیانیے اور شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو مسحور کرے گا۔

“جنٹلمین” سے توقعات بہت زیادہ ہیں کیونکہ ناظرین یمنہ زیدی اور ہمایوں سعید کے درمیان آن اسکرین کیمسٹری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

دونوں اداکار اپنی غیر معمولی اداکاری کی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کے ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ ایک میگا ہٹ ثابت ہوگا۔

پروڈکشن ٹیم کی مہارت اور مصنف اور ہدایت کار کے تخلیقی وژن کے ساتھ ان دونوں کی اداکاری کی مشترکہ قوتوں کی بدولت ایک ایسے ڈرامے کی کی امید ہے جو ناظرین پر دیرپا اثر چھوڑے گا۔

پاکستان