اہم ترین

آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی کی قیمت بڑھائی، وزیر اعظم شہاز شریف

آئی ایم ایف کی کڑی شرط  کی وجہ سے مجبوراً بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے لیکن میں نے سختی سے تاکید کی ہے کہ غریب آدمی پر فی یونٹ 5 روپے 75 پیسے اضافے کا بوجھ نہیں پڑنے دوں گا۔

دوسو یونٹ  اور اس سے کم استعمال والے ضرورت مند صارفین پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا۔ جب کہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے معمولی اضافہ کیا گیا ہے اوراس میں 31 فیصد گھریلو صارفین کو زر اعانت( سبسڈی ) فراہم کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار  وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں پاکستان اور آذربائیجان کےمابین پٹرولیم کی صنعت میں معاہدےپردستخط کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی مدت ایک برس ہے جسے مزید ایک سال کی توسیع دی جاسکتی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت ہرماہ ایل این جی کاایک جہازخریداجائےگا،جسے خریدنے یا نہ خریدنے کا اختیار پاکستان کے پاس ہوگا اور اگی کسی ناگزیر صورت حال کی وجہ سے جہاز نہیں خریدا گیا تو تب بھی کسی قسم کا کوئی ہرجانہ نہیں لگے گا۔

بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور اور شیخوپورہ میں 3نئےصنعتی زونزکاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس منصوبے کی بابت شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  نجی شعبے نے اقتصادی زون کی تعمیر کی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، اربوں روپے کی اس سرمایہ کاری سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ اور ہماری حکومت ترقیاتی منصوبوں میں مکمل تعاون  کے لیے تیار ہے۔

پاکستان