پی ایس 5 کے مداح ایک مخصوص نئی خصوصیت پر اپنی خوشی کا اظہار انٹرنیٹ فورمز پر کر رہے ہیں جس کا اعلان تازہ ترین پلے اسٹیشن 5 فرم ویئر اپ ڈیٹ کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین پلے اسٹیشن 5 فرم ویئر اپ ڈیٹ میں پاور بٹن کے ذریعے آواز کو تبدیل کرنے کی صلاحیت شائقین کو پرجوش کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ پی ایس 5 کے لیے سونی کی تازہ ترین فرم ویئر اپ ڈیٹ فی الحال بیٹا ٹیسٹنگ میں ہے، لیکن جن کھلاڑیوں نے بیٹا پروگرام کے لیے سائن اپ کیا ہے ان کے کنسولز میں اپ ڈیٹ رول آچکی ہے۔
پی ایس 5 میں بڑے فرم ویئر اپ ڈیٹس عام طور پر کنسول کے بہت سے پہلوؤں میں وسیع پیمانے پر بہتری لاتے ہیں۔ پچھلی اپڈیٹس میں 1440 پکسلز مانیٹر اور متغیر ریفریش ریٹ کے لیے سپورٹ متعارف کرانا شامل ہے۔ تازہ ترین پی ایس 5 اپ ڈیٹ ایکسیسبیلٹی آپشنز کے ساتھ ساتھ 8 ٹی بھی ایم 2 ایس ایس ڈی کے لیے سپورٹ بھی فراہم کرتا ہے۔
تاہم Reddit پر پلے اسٹیشن 5 کے مالکان پاور بٹن دبانے پر بیپ ساؤنڈ کو ایڈجسٹ کرنے کے نئے آپشن سے بہت خوش ہیں۔ گیمرز کے پاس اب والیوم کو ایڈجسٹ کرنے یا آواز کو یکسر خاموش کرنے کا اختیار ہے، یعنی سونی کی جدید ترین مشین بغیر کسی شور کے بوٹ کر سکتی ہے۔ جیسا کہ Reddit صارف دی ٹمی بوائے نے ازراہ مذاق کہا کہ، “اپ ڈیٹ میں رشتوں کی حرکیات کو تبدیل کرنے کی بھی صلاحیت ہے کیونکہ وہ اب اپنے شریک حیات کو جگائے بغیر سسٹم کو آن کرنے کے قابل ہوگئے ہیں”۔
اگرچہ بٹن کے شور کو خاموش کرنے کی اپ ڈیٹ سے پی ایس 5 کی فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، لیکن یہ ظاہر کرتا ہے کہ سونی کی ترقیاتی ٹیم ہمیشہ گیمرز کے تجربے کو بہتر بنانے کے طریقے تلاش کرتی رہتی ہے۔
نئے سسٹم رول آؤٹ کے پیچ نوٹ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ گیمرز کے لیے رسائی کے متعدد اختیارات شامل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ سونی پلے اسٹیشن کنسول کو ہر ایک کے لیے ہر ممکن حد تک آسان بنانا چاہتا ہے جیسا کہ اس نے پی ایس 5 ایکسیس کنٹرولر کو جوڑ کر کیا ہے۔