اہم ترین

نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کا اجلاس

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں بہتری انفرا سٹرکچر کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور حکومتوں کا کام عوام کی زندگی کو آسان بنا نا ہے۔

 وزیراعظم  کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اجلاس ہوئے جس میں حکام نے نگران وزیراعظم کو جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس با بت ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

نگران وزیر اعظم نے بلوچستان میں سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر پر خصوصی توجہ  دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  ملک کے ایسے حصے  جہاں بیرونی سرمایہ کاری کی امید ہے وہا ں ترجیحی بنیادوں پر روڈ انفرا اسٹرکچر کی تعمیر ترجیحی  بنیادوں پر کی جانی چاہیئے۔

انہوں نے کراچی تا چمن شاہرہ کی ازسر نو تعمیر پر کام رفتار تیز کرنےکی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی دوصوبوں سے ملنے والی رابطہ سڑکوں کو بھی بہتر کیا جائے۔

پاکستان