اہم ترین

اکشے کمار کا 56 ویں سالگرہ پر انوکھا اقدام

بالی ووڈ کے بڑے فلمی ستارے اکشے کمار نے اپنی 56 ویں سالگرہ کا جشن ایک خاص انداز میں مناتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم “ویلکم ٹو دی جنگل (ویلکم 3)” کی ایک جھلک شیئر کی۔

اکشے کمار نے انسٹاگرام پر اس ٹیزر کے ساتھ ایک مضحکہ خیز پیغام بھی تحریر کیا، “میں نے آج اپنے آپ اور آپ سب کو سالگرہ کا تحفہ دیا ہے۔” فلم ویلکم 3 کا ٹیزر متعارف کراتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا، “جنگل میں خوش آمدید”۔

View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اکشے نے “ویلکم ٹو دی جنگل” کی ریلیز کی تاریخ بھی شیئر کرتے ہوئے کہا، “یہ فلم کرسمس کے موقع پر 20 دسمبر 2024ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی”۔

ایک دوسری پوسٹ میں اکشے کمار نے سب کی محبت اور سالگرہ کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا اور فلم کا پہلا پوسٹر بھی شیئر کیا۔

اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے انہیں ایک محبت بھرے پیغام اور ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اپنے شوہر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، “ہیپی برتھ ڈے مسٹر کے! جتنا پیار میں آپ سے کرتی ہوں اتنا مارج بھی ہومر سے نہیں کرتی۔”

View this post on Instagram

A post shared by Twinkle Khanna (@twinklerkhanna)

مداح “ویلکم ٹو دی جنگل (ویلکم 3)” کے بارے میں پرجوش ہیں اور اکشے کمار کی سالگرہ کے سرپرائز نے ان کی توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

پاکستان