اہم ترین

ڈالر مافیا کے خلاف کارروائیاں رنگ لے آئیں، ملکی خزانے میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ اور سٹے بازی کے خلاف کارروائی رنگ لے آئی۔۔

اسٹیٹ بینجک کے مطابق9 سے 15 ستمبر کے درمیان پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کا مجموعی اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اب ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 18 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری زرمبادلہ ذخائر 5.64 کروڑ ڈالر بڑھ کر 7.69 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.11 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.49 ارب ڈالر رہے۔۔

دوسری جانب رواں کاروباری پفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 10 پیسے سستا ہوکر 292 روپے 78 پیسے کی سطح پر آگیا۔۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 296 روپے کا ہوگیا۔۔

گزشتہ چند روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 34 روپے تک کمی دیکھی گئی ہے۔۔

پاکستان