اہم ترین

جب بھی نواز شریف کو نکالا گیا تو وہ زیادہ طاقتور ہو کر واپس آئے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کہتی ہیں کہ جب بھی نواز شریف کو نکالا گیا تو وہ واپس اس سے بھی زیادہ طاقتور ہو کر آئے۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سے سب کچھ چھیننے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں۔ نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔۔ جن افراد کا نواز شریف کو نکالنے میں کردار تھا وہ آج تاریخ کے کوڑے دان میں پڑے ہیں۔۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف دراصل ملک کی خاطر واپس آ رہے ہیں۔۔ 21 اکتوبر کو پاکستان سستے بجلی، گیس اور پیٹرول کی بھی واپسی ہو گی۔۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے اپنے لیڈر کا ساتھ نہیں۔ اور ان (پی ٹی آئی) کے لیڈر پر مشکل آئی نہیں اور ان کی جماعت کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔۔ جس جس نے کہا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے نواز شریف کبھی نہیں آئیگا وہ آج گھروں میں بیٹھے دیکھ رہے ہیں کہ نواز شریف واپس آرہا ہے

پاکستان