ورلد کپ کی تیاریوں کے لئے کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا نے بھی ہرا دیا۔۔
حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا کی طرف سے گلین میکسویل77، کیمرون گرین 50، ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس 48، 48 جبکہ مارنس لبوشین 40، مچل مارش 31 اور اسٹیو اسمتھ نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر اسامہ میر رہے جنہوں نے دو آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔۔ محمد وسیم، حارث روف، شاداب خان اور محمد نواز ایک ایک وکٹ لے سکے۔۔
352 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان 337 رنز ہی بناسکی۔۔ بابر اعظم نے 90، افتخار احمد نے 83 جب کہ محمد نواز نے 50 بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔۔
آسٹریلیا سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کو عبرت ناک شکست ہوئی تھی۔۔