اہم ترین

نمیرا سلیم: پاکستان کی پہلی خلاباز جس کے نام کئی اعزاز ہیں

سرکاری سطح پر پاکستان کی پہلی خلاب باز نمیرا سلیم اب خلا میں جانے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔۔

نمیرا سلیم نے 2006 میں ورجن گیلیکٹک نامی نجی خلائی پرواز کمپنی سے خلا کی سیر کا ٹکٹ 2 لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا۔ یہ رقم آج پاکستان کرنسی میں 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کے مساوی بنتی ہے۔ جب کہ اس وقت بھی یہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے تھے۔۔

نمیرا سلیم نیو میکسیکو کے اسپیس پورٹ سے گلیکٹک 04 نامی مشن کے ذریعے خلا کی سیر کی، ان کے ہمراہ دیگر 2 مسافر بھی تھے۔۔

کم و بیش ایک گھنٹہ 3 منٹ کی پرواز کے دوران نمیرا سلیم سطح زمین سے 54.3 میل اوپر گئی تھیں ۔ جہاں زمین کی کشش ثقل سفر ہوجاتی ہے۔

پاکستانی خاتون خلا باز نے اپنے اس یادگار سفر کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

دبئی اور مناکو میں رہنے والی نمیرا سلیم صرعف پاکستانی پہلی خاتون خلا باز ہی نہیں بلکہ انہوں نے اس سے پہلے بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔

وہ دنیا کے سب سے بڑے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر اسکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشیائی اور پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس کے علاوہ وہ قطب شمالی اور قطب جنوبی تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون مہم جو بھی ہیں۔ اپنے ان ہی کارناموں کی بدولت ناصرف حکومت پاکستان بلکہ بین الاقوامی اداروں نے انہیں کئی اعزازات سے نوازا ہے۔

پاکستان