اہم ترین

پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل مستعفیٰ

ورلڈ کپ میں انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے اپنے ضمیر کی آواز پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔۔

بھارت میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ میں انتہائی خراب کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف کا عملہ ٹولیوں کی صورت میں وطن واپس پہنچ گیا ہے۔۔

حسن علی ابھی بھارت میں ہی اپنے سسرال کے ہاں مقیم ہیں۔ وہ چند روز بعد دبئی جائیں گے، جب کہ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر 17 نومبر کو لاہور واپس آئیں گے۔۔

ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل کے ساتھ پی سی بی نے 6 ماہ کا معاہدہ کیا تھا لیکن بولنگ کے شعبے میں انتہائی ناقص کارکردگی پر انہوں نے اپنی ضمیر کی آؤاز سنی ہے اور عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دسمبر اور جنوری میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔۔ اس لئے نئے بولنگ کوچ کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔۔

پاکستان