اہم ترین

پورے ایونٹ میں ناقابل شکست بھارت فائنل ہار گیا؛ آسٹریلیا ورلڈ چیپمیئن بن گیا

آسٹریلیا نے بھارت کو وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ آئی سی سی ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔

احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پورے ٹورنامنٹ میں بھرپور بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی ٹیم کے بیٹرز ناکام ہوگئے۔ اور صرف 240 رنز ہی بناسکے۔۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف چاروکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بھارتی بیٹنگ ناکام

پورے ایونٹ میں ناقابل شکست بھارت کو فائنل سے قبل فیورٹ قرار دیا جارہا تھا۔ ہر جانب بھارت ہی کی فتح کی آوازیں سننے کو مل رہی تھیں لیکن آسٹریلیا کے کھلاڑی بھرپور تیاری سے میدان میں اترے ۔۔

کینگرو بولرز نے ہر کھلاڑی کو اس کی کمزوری کے مطابق بولنگ کی اور فیلڈرز نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کے لیے تیز بیٹنگ کرنے کی کوشش کی تاہم آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک نے بھارت کی پہلی وکٹ 30 رنز پر حاصل کرلی۔ انہوں نے شُبمن گِل کو صرف 4 رنز پر ایڈم زیمپا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

روہت شرما نے ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی تاہم 76 رنز پر گلین میکسول کی گیند پر روہت شرما 47 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اگلے ہی اوور میں شریاس ائیر بھی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے محتاط بیٹنگ کی ۔ دونوں کے درمیان 67 رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن 148 کے مجموعے پر 54 رنز بنانے والے ویرات کوہلی بولڈ ہوگئے۔ رویندرا جڈیجا 9 اور سوریا کمار یادیو 18 رنز ہی بناسکے۔

203 کے مجموعے پر کے ایل راہول کی مزاحمت بھی ختم ہوگئی ۔۔ انہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی کھیلی۔ محمد شامی 6، جسپریت بمرا ایک اور کلدیپ یادیو 10 رنز ہی بناسکے ۔۔ محمد سراج کے 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مچل اسٹارک نے تین، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے دو دو جبکہ گلین میکسویل اور ایڈم زیمپا نے ایک ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ

241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنانے کے بعد محمد شامی کی گیند پر 16 رنز کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 41 کے اسکور پر 15 رنز بنانے والے مچل مارچ کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کو تیسرا نقصان 47 رنز پر اسٹیو اسمتھ کی صورت میں اٹھانا پڑا ۔ انہوں نے 4 رنز بنائے۔

اسٹیو اسمتھ کے بعد اوپنر ٹرویس ہیڈ کا ساتھ نبھانے مارنس لبوشین کریز پر آئے اور دونوں نے آسٹریلیا کی کشتی کو پار لگادیا۔

239 رنز کے اسکور پر ٹریوس ہیڈ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 137 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ جس کے بعد گلین میکسویل نے وننگ شاٹ کھیل کر یاد فتح حاصل کی۔

پاکستان