اہم ترین

پاکستان کا دورہ آسٹریلیا ؛ پہلے ہی میچ میں تنازع

قومی کرکٹ ٹیم اس وقت تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا میں موجود ہے۔ سیریز کا ۤغاز ابھی نہیں ہوا لیکن وارم اپ میچ میں تنازع کھرا ہوگیا ۔ جس پر آسٹریلوی بورڈ کو معذرت کرنی پڑ گئی۔

آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان کی قومی ٹیم چار روزہ میچ کھیل رہی ہے۔

پاکستان نے کپتان شان مسعود نے شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ میں پہلی اننگز 391 رنز پر ڈیکلیئر کی۔

جواب میں دوسرے دن کے اختتام پر پرائم منسٹر الیون نے بھی 2 وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنا لیے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کی شاندار ڈبل سنچری کے بجائے میچ تنازع کا شکار ہوگیا۔ کھیل کے براہ راست نشر کئے جانے کے دوران اسکور بورڈ پر ایک ایسا لفظ دکھائی دیا، جس کو نسلی معنی میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اسکور کارڈ میں پاکستان کے لئے مختصراً PAK کی بجائے PAKI کا لفظ استعمال کیا گیا تھا۔ معاملہ سامنے آنے پر کرکٹر آسٹریلیا نے معافی مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ PAKI ایک توہین آمیز اور اہانت بھرا لفظ ہے جو پاکستان اور جنوبی ایشیائی ملک سے آنے والے تارکین وطن کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستان