اہم ترین

امریکی عورت کا عجیب نشہ؛ دن میں ٹیلکم پاؤڈر کا ایک ڈبہ کھانا

گھر کا چونا اور مٹی تو ہر بچے نے ہی کھایا ہوتا ہے لیکن ایک امریکی خاتون ایسی بھی ہے جو ماں بننے کے باوجود روزانہ بے بی ٹیلکم پاؤڈر کا ایک بڑا ڈبہ نہ کھالے اسے سکون نہیں ملتا۔۔

دنیا بھر میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی عجیب و غریب لت کی وجہ سے موضوع بحث بن جاتے ہیں۔ کچھ اپنے ہی گھر کی دیواریں کھانے کے شوقین ہیں تو کچھ کاغذ کھانے کی عادت سے پریشان ہیں۔

امریکا کے شہر نیو اورلینز کی 27 سالہ ڈریکا مارٹن ایک بچے کی ماں ہونے کے باوجود بچپن سے روز مشہور زمانہ کمپنی جانسنز کے بے بی ٹیلکم پاوڈر پورا ڈبہ کھاجاتی ہیں۔ اس نشنے میں وہ ہر سال 4000 امریکی ڈالرز خرچ کردیتی ہیں جو کہ پاکستانی کرنسی میں کم و بیش ساڑھے گیارہ لاکھ روپے بنتے ہیں۔

ڈریکا مارٹن کو بے بی پاؤڈر کا ذائقہ اتنا پسند ہے کہ وہ دن میں کھانا کھانا تو بھول جاتی ہے لیکن بے بی پاؤڈر نہیں۔

ڈریکا مارٹن جکہتی ہیں کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کے والدین نہلانے کے بعد جانسن کمپنی کا ٹیلکم پاؤڈر لگاتے تھے۔ رفتہ رفتہ وہ اس ذائقے کی عادی ہو گئی اور اب صورت حال ایسی ہے کہ وہ پوری کی پوری بوتل ایک دن میں ختم کر دیتی ہے۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ چبانے کے بعد بے بی پاؤڈر منہ میں سیکنڈوں میں گھل جاتا ہے۔ اس نے دوران حمل اس لت سے چھٹکارہ پالیا تھا لیکن بچے کی پیدائش کے بعد دوبارہ اس کی لت لگ گئی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی خاطر اس لت کو ترک کرنا چاہتی ہیں۔ لیکن یہ چھوٹ نہیں پارہا۔۔

پاکستان