اہم ترین

20 فیصد مرد واش روم جانے کے بعد ہاتھ نہیں دھوتے، تحقیق

یورپی ملک ویلز کے سرکاری ادارے کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرد عورتوں کے مقابلے میں صفائی کا زیادہ خیال نہیں رکھتے۔۔

برطانوی نیوز ویب سائیٹ اسکائی نیوز کے مطابق ویلز میں عوامی صحت سے متعلق سرکاری ادارے نے ایک سروے کرایا ہے ، جس میں ایک ہزار سے زائد بالغ مردوں سے ہاتھ کی صفائی کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کے مقابلے مردوں میں 20 سیکنڈ سے بھی کم وقت تک ہاتھ دھوتے ہیں۔ ویلز کے بالغ مردوں میں سے صرف نصف کے قریب نے کہا کہ وہ چھینکنے یا ناک صاف کرنے کے بعد ہاتھ دھوتے ہیں۔

سروے میں شامل صرف 41 فیصد مرد اور 50 فیصد خواتین نےکہا کہ عوامی جگہ سے واپس آنے کے بعد ہاتھ دھونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ 20 فیصد مرد کو بیت الخلا (واش روم ) جانے کے بعد بھی ہاتھ نہیں دھوتے۔

صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی طرح سے ہاتھ دھونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے سب سے مؤثر اقدامات میں سے ایک ہے۔

ویلز کے محکمہ عوامی صحت کا کہنا ہے کہ صابن اور پانی سے کم از کم 30 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں تاکہ جراثیم کے پھیلنے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

پاکستان