اہم ترین

ایران نے اسرائیل کے مبینہ ایجنٹ کو پھاںسی دے دی

ایران نے اسرائیل کے خفیہ ادارے ‘موساد’ کے مبینہ ایجنٹ کو پھانسی دے دی۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے شخص کا نام اور گرفتاری سے متعلق تفصیل جاری نہیں کی تاہم اسے موساد سمیت دہگر غیر ملکی ایجنسیوں کے لئے جاسوسی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مبینہ جاسوس خفیہ معلومات جمع کرنے اور فراہم کرنے کا بھی قصوروار پایا گیا تھا جس کا مقصد امن عامہ کو خراب کرنا تھا

مبینہ اسرائیلی ایجنٹ کو ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کی زاہدان جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔

ایران اس سے قبل بھی اسرائیل سمیت بیرونی ممالک کے لیے کام کرنے والے مبینہ ایجنٹوں کی گرفتاری کا اعلان کر چکا ہے۔ گزشتہ برس (2022) دسمبر میں بھی اسرائیل کی انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ تعاون کرنے کے جرم میں چار افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورتس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی مفادات کی راہ میں ایران ہی رکاوٹ ہے۔ اس لئے دونوں ملک ایک دوسرے کے خلاف غیر روایتی انداز میں کارروائیاں کرتے ہں۔

اسرائیل پر ایران میں کئی اہم رہنماؤں، سائنسدانوں اور فوجی قیادت کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام لگتے رہتے ہیں۔

تہران اسرائیل پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ اس کے جوہری پروگرام کو نشانہ بناتے ہوئے تخریب کاری کے حملوں اور قتل و غارت گری کی لہر چلا رہا ہے۔ جب کہ امریکا اور اسرائیل ایران پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ خلیج میں امریکی افواج اور اسرائیل مخالف گروپوں کو بحری جہازوں پر حملے کے لیے ڈرون اور میزائل فراہم کرتا ہے۔

پاکستان