اہم ترین

پاکستان کو آسٹریلیا میں کینگروز کے ہاتھوں ایک اور ٹیسٹ میچ میں شکست

آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی ہے. جس کے ساتھ ہی کینگروز نے ایک اور ٹیسٹ سیریز میں اپنی جیت کی داغ بیل ڈال دی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ چوتھے دن ہی قومی ٹیم کی شکست کے ساتھ ختم ہوگیا۔

پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے اپننی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 89 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔اس طرح پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں 360 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری اننگز میں سعود شکیل 24 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔، عبداللہ شفیق اور شان مسعود 2، امام الحق 10 ، بابر اعظم 14، سرفراز احمد چار، آغا سلمان اور فہیم اشرف 5،عامر جمال 4رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ خرم شہزاد پہلی ہی گیند پر وکٹ بیٹھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہے اور اب آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان