اہم ترین

عمران خان کے نعرے لگتے دیکھ کر خوشی ہوئی؛ بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نعرے لگتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے تقریب خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست بانی پی ٹی آئی لے کر آئے ہیں۔ سیاسی اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے، ہم سیاست میں رہ کر کام کریں تو کہا گیا مک مکا کرلیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں یہاں آیا تو پیپلز پارٹی کے بھی نعرے لگ رہے تھے اور تحریک انصاف کے بھی مجھے خوشی ہوئی ۔۔ میں آپ کے لیڈر سے سیاسی اختلاف کر سکتا ہوں لیکن سیاسی کارکن چاہے پیپلز پارٹی کا ہو مسلم لیگ نون کا ہو چاہے تحریک انصاف کا ہو میں ہر سیاسی کارکن کی دل سے عزت کرتا ہوں ۔۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے کم وسائل اور زیادہ محنت سے بتایا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں، میں چاہتا ہوں روایتی سیاست کو دفن کریں اور ملک کو نئی سمت میں لے کر جائیں۔ امید رکھتا ہوں ہم ایک دوسرے کو محب وطن پاکستانی مانیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا سب چورہیں میں کسی سے بات نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا خودکشی کرلوں گا لیکن چوروں سے بات نہیں کروں گا۔میرے ہو تو اچھے ہو، دوسری پارٹی سے تعلق پر تنقید کی جائے تو ایسے ملک نہیں چل سکتا ۔

پاکستان