اہم ترین

  مکہ مکرمہ کے سڑک پر کبوتروں کو دانہ ڈالا تو ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا

 مکہ مکرمہ میں میونسپل انتطامیہ نے نئے قواعد لاگو کردیئے ہیں جس کے تحت اب فٹ پاتھ، سڑک یا کسی عوامی مقام پر کبوتروں کے لیے دانہ ڈالنے والے کو ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔۔

پاکستان سے جانے والے معتمرین اور عازمین حج کی بڑی تعداد اجر کی نیت سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کبوتروں کو دانہ ڈالتے ہیں لیکن اب ہر جگہ یہ کام نہیں کیا جاسکے گا کیونکہ مقامی انتظامیہ نے نئے قوانین لاگو کردیئے ہیں۔۔

 عرب ویب سائیٹ سبق میں  مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ الزیتونی کے حوالے سے بیان شائع ہوا ہے۔

اپنے بیان میں  اسامہ الزیتونی نے کہا ہے کہ فٹ پاتھ، پارک یا کسی بھی پبلک مقام پر کبوتروں کو دانہ ڈالنے سے گندگی پھیلتی ہے۔ فٹ پاتھ بھی عوامی املاک میں شامل ہے۔ اس لئے ایسا کرنا عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے برابر ہے۔

اسامہ الزیتونی نے کہا کوئی بھی شخص عوامی مقامات پر کبوتر کو دانہ ڈالتے پایا گیا تو اسے ایک ہزار ریال (تقریباً 76 ہزار روپے) جرمانہ ہوگا۔ اگر وہی شخص دوسری مرتبہ اس عمل کا مرتکب ہوا تو جرمانہ دگنا ہوجائے گا۔

پاکستان