اہم ترین

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے خرم شہزاد ان فٹ

آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹیں لینے والے بالر خرم شہزاد پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔۔

پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے دونوں بالر عامر جمال اور خرم شہزاد نے شاہد آفریدی کے مقابلے میں بہت اچھی کارکردگی کا مظالرہ کیا تھا۔

خرم شہزاد نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 38 اوورز کرائے تھے اور 5 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں خرم شہزاد نے پسلیوں میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ طبی معائنے کے دوران ان کی پسلیوں میں فریکچر ظاہر ہوا ہے۔ جس کے بعد اب وہ باقی دو ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ماہرین سے مشاورت کے بعد خرم شہزاد کی فٹنس پر کام شروع کرے گا۔

پاکستان