اہم ترین

نوبیاہتا جوڑے کے پہلے سفر کو ہنی مون کیوں کہتے ہیں؟؟

نئے شادی شدہ جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے بعد کہیں گھومنے پھرنے جاتے ہیں۔ جسے ہنی مون کہا جاتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اسے یہ کیوں دیا گیا ؟

برطانوی ویب سائیٹ کے مطابق اگر ہم لفظ ہنی مون کی بات کریں تو یہ انگریزی کے لفظ ہونی مونے (Hony Moone) سے ماخوذ ہے۔ ہونی لفظ اب متروک ہوگیا ہے لیکن اس کا مطلب نئی شادی کی مٹھاس اور خوشی ہے۔

اس طرح شادی کے بعد کی خوشی بھی ہنی سے جڑ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہنی کے حوالے سے ایک اور نظریہ بھی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یورپی رواج میں جب شادی ہوتی ہے تو نوبیاہتا جوڑے کو شہد سے تیار کی گئی خاص شراب پینے کے لئے دی جاتی ہے ۔ اس لئے اس سفر سے شہد کا لفظ جڑا ہوا ہے۔

ہنی مون میں دوسرا لفظ مون ہے جس کے معنی چاند ہیں۔ ماہرین اور محققین کا کہنا ہے کہ یہاں چاند کو وقت کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ یعنی نئی شادی کی خوشی اور مٹھاس کا وقت۔

اسی لیے اس وقت کو ہنی مون کہا گیا۔ صرف سیر و تفریح ​​ہی نہیں بلکہ شادی کے بعد کے کچھ عرصے کو بھی ہنی مون پیریڈ کہا جاتا ہے۔

پاکستان