اہم ترین

پرتھ کے بعد میلبرن میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام

پرتھ کے بعد میلبرن میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی۔ 316 رنز کے جواب میں پاکستان پہلی اننگز میں 264 رنز ہی ڈھیر ہوگئی۔۔

میلبرن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی بیٹنگ کا آغاز 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے کیا تو وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 29 جب کہ عامر جمال نے 2 رنز بنائے تھے۔

عامر جمال اور شاہین آفریدی نے اسکور کو 240 رنز پر پہنچایا۔ اس موقع پر شاہین 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

جس کے بعد حسن علی اور میر حمزہ 2،2 رنز ہی بناسکے۔ اس طرح پوری ٹیم 264 رنز پر ہی پویلین سدھار گئی۔

بولنگ کی طرح بیٹنگ میں بھی عامر جمال نے بہتر کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 33 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، نیتھن لائن نے 4 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان