اہم ترین

قطر میں اسرائیل کے بھارتی جاسوسوں کی سزائے موت ختم

قطر کی ایپلیٹ کورٹ نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے بھارتی نیوی کے آٹھ سابق اہلکاروں کی سزائے موت ختم کردی ہے۔

قطر کی ایک عدالت نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔ تاہم ایپلیٹ کورٹ نے اب ان کی سزا میں کمی کردی ہے۔ تاہم سزا میں کمی کے تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔

اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ہم قانونی ٹیم اور قیدیوں کے اہلِ خانہ سے قریبی رابطے میں ہیں اور اگلے قدم کے ببارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان 2015 میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوا ، جس کے مطابق قطر میں سزا پانے والے بھارتی شہریوں کو سزا کی بقیہ مدت بھارت میں کاٹنے کے لیے یہاں واپس لایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح اگر بھارت میں کسی قطری شہری کو کسی جرم میں سزا سنائی جائے تو اسے بھی قطر واپس کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان