اہم ترین

پشاور ہائیکورٹ کا ’بلے کے حق میں‘ فیصلہ الیکشن کمیشن کے اختیارات پر حملہ ہے: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کرنا الیکشن کمیشن کے اختیارات پر حملہ ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں اور دھاندلیوں کے خلاف ایک حقائق کی بنیاد پر فیصلہ دیا تھا اور اب پشاور ہائی کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے وہ الیکشن کمیشن کے اختیار پر حملے کے مترادف ہے۔ ایک صوبے کی ہائی کورٹ کس طریقے سے پاکستان بھر کے معاملے پر فیصلہ دے سکتی ہے۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ پوری قوم عدلیہ سے انصاف پر مبنی فیصلوں کی توقع کرتی ہے۔ ایسے فیصلوں سے جانبداری کی بو آتی ہے۔ ترازو کو ایک لاڈلے کی طرف جھکایا جا رہا ہے۔

بعد ازاں تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکس دینا والا شہر پانی کی بوند کے لیئے ترستا ہے۔ کراچی میں آج بھی ٹینکرز مافیا کا راج ہے۔ اگر آپ نے 8 فروری کو آپ نے میاں نواز شریف کو کراچی نے ووٹ دیا تو پانی اور ٹرانسپورٹ کا مسلئہ حل ہوجائے گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ۤطلباء بھی اچھی تعلیم حاصل کریں۔ہماری یہ خواہش کراچی لیئے بھی ہے۔ کراچی کے لوگوں کو بھی لیپ ٹاپ ملےگا، کراچی اور سندھ کے لوگ آٹھ تاریخ کو ووٹ دیں۔ ہم سب بدل دینگے۔ سندھ میں موٹر وے بنائیں گے۔

پاکستان