اہم ترین

امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کو سب جانتے ہیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلالو بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کو سب جانتے ہیں۔

سکھر میں میدیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کاغذات نامزدگی چھیننے کا کام بلا وجہ کیا جا رہا ہے۔سندھ میں تو کاغذات نہیں چھینے جا رہے ہیں جہاں چھینے جا رہے ہیں وہ جواب دیں۔ اس معاملے پر متعلقہ لوگ جواب دہ ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مجھے لاہور سے الیکشن لڑنا ہے، امید کرتا ہوں کہ لاہور سے میرے کاغذات نامزدگی منظور ہو جائیں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو چوتھی بار ہم پر مسلط کیا جائے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی کھلاڑی آئے اور وہ بزدار کو ہم پر مسلط کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نفرت اور تقسیم کی پرانی سیاست کو دفن کردیں۔ ہم انتقامی سیاست اور گرفتاریوں پر یقین نہیں رکھتے، شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی آج بھی مذمت کرتے ہیں لیکن کیا شاہ محمود قریشی نے سیاسی انتقام سے متعلق اپنا مؤقف تبدیل کیا؟

پاکستان