اہم ترین

شمامہ ؛ عطر کے ساتھ صحت کا بھی خزانہ

خوشبو کسے پسند نہیں۔ لیکن اگر خوشبو صحت کا اعث بھی بنے تو کیا ہی کہنے۔ شمامہ کا شمار بھی ایسے ہی عطر میں کیا جاتا ہے جو جو اردگرد کے ماحول کو خوشبو سے بھرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

حکیموں اور طبیبوں کے مطابق شمامہ کو دنیا بھر میں تیار کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش کو شماما کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اسے کئی طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری کا نسخہ اس کے ماہروں کے پاس نسل در نسل چلا آرہا ہے۔ اور وہ اپنے طریقوں کو خفیہ رکھتے ہیں۔

شمامہ کے تاجروں کے مطابق یہ پرفیوم پھولوں سے تیار کیا جاتا ہے تاہم اس میں بالا، نگر موتھا، مختا سوگندھ منتری اور مختلف اقسام کی جڑی بوٹیاں اور ہمالیہ کے گرم مصالحے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کی خوشبو بہت خاص ہو جاتی ہے۔ جڑی بوٹیوں اور گرم مصالحوں کی وجہ سے یہ سردیوں میں جسم کی گرمی کو برقرار رکھنے میں بھی مفید ہے۔

شمامہ عطر سے کئی قسم کے مسائل کا علاج کیا جا سکتا ہے جسے بطور دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کو نیند نہیں آتی، بے چینی ہو، ذہنی دباؤ ہو یا سردیوں میں بخار اور زکام ہو تو آپ اسے بطور دوا استعمال کر سکتے ہیں۔ سردی اور سر درد کے وقت اسے ہاتھ پر لگانے اور اس کی خوشبو کو سانس لینے سے بہت آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سردیوں میں لگانے سے جسم گرم رہتا ہے۔

پاکستان