اہم ترین

پاکستان میلبرن ٹیسٹ بھی ہار گیا، ایک اور سیریز آسٹریلیا کے نام

پرتھ کے بعد میلبرن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست ہوئی ہے۔ جس کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اور ہوم سیریز میں شکست دے دی ہے۔

میلبرن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شورع کی تو اس کے 6 وکٹ پر 187 رنز تھے۔ پاکستانی بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم کو 262 رنز پر آؤٹ کردیا۔ اس طرح پاکستان کو فتح کے لیے 318 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے دوسری اننگ کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑی کچھ نہ کرسکے۔ عبداللّٰہ شفیق 4 اور امام الحق 12 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ دونوں اوپنرز 49 رنز پر پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔

کپتان شان مسعود اور بابر اعظم کے ساتھ مل کر اسکور 110 رنز تک پہنچایا۔ جس کے بعد شان مسعود 60 رنز پر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

146 رنز کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بھی بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے 40 رنز بنائے۔ پاکستان کو پانچواں نقصان سعود شکیل کی صورت میں ملا ۔ اس وقتت پاکستان کو اسکور 162 رنز تھا۔ انہوں نے 24 رنز بنائے۔

محمد رضوان اور آغا سلمان نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں پاکستان کو فتح کے خواب دکھانے شروع کردیئے۔ 219 رنز پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی جب محمد رضوان 35 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے باقی ماندہ 4 کھل؛اڑی صرف 18 رنز کا ہی اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 237 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اس طرح پاکستان آسٹریلیا مین ایک اور ٹیسٹ سیریز ہار گیا۔

پاکستان