اہم ترین

کان کا میل صاف کرنے کے آسان طریقے

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کان میں بننے والی میل بری چیز نہیں۔ یہ آپ کے کانوں کے لیے کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ یہ ہمارے کانوں کو اس دھول مٹی ملبے سے بچاتا ہے جو ہمارے کان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

اس کے باوجود کوئی نہیں چاہتا کہ آپ کے کانوں میں بہت زیادہ میل جمع ہو، کیونکہ اس سے بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کانوں کو صاف کرنا ضروری ہے، تاکہ کان کے حساس حصوں کو نقصان نہ پہنچے۔

ہمارے چہرے میں کان اور سان لینے کا نظام آپس میں اندر سے منسلک ہے۔ اس لئے نزلے کے باعث بلغم کا جمع ہونا کانوں کو براہ راست متاثر کرسکتا ہے۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ صرف نزلے کے باعث ہی کان بند نہیں ہوتے ۔ اس کی دیگر کئی دجوہات بھی ہوتی ہیں۔

کان کی صفائی کے لئے لکڑی کی چھوٹی تیلیاں سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔ یہ کسی بھی طرح صحیح طریقہ نہیں۔ ماہرین ایسے طریقے تجویز کرتے ہیں جس سے کان کی جھلی کو نقصان نہ پہنچے۔ جن میں سے کچھ ہم آپ کو یہاں بتارہے ہیں۔

پانی

نہانے کے دوران کان میں پانی جاتا ہے، جس سے کان مٰں موجود میل نرم پڑجاتا ہے۔ نہانے کے فوراً بعد کان کے بیرونی حصے پر روئی کا پھاہا پھیریں۔ میل روئی کے ساتھ باہر آجائے گا۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ روئی کے پھاہے کو کان کی نالی میں کبھی نہ ڈالیں۔ زیادہ سختی سے روئی نالی میں ڈالی تو کان کا پردہ پھٹ بھی سکتا ہے۔

نمک والا پانی

کانوں سے میل نکالنے کے لیے گرم پانی میں نمک ملائیں۔ ایک بار جب سارا نمک گھل جائے تو، اسے کان میں ڈال کر روئی کے پھاہے کی مدد سے کان کے اطراف رگڑیں۔ ایک منٹ کے بعد، اپنے کان کو نیچے کی طرف جھکائیں اور محلول کو باہر نکال دیں۔

ہائیڈروجن پر آکسائڈ

کان کا میل نکالنے کے لئے سب سے مؤثر طریقوں میں سے ایک، ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ہے۔ اس سے زخم صاف کئے جاتے ہیں۔ یہ محلول عام دواؤں کی دکان پر بھی دستیاب ہے۔ ڈراپر کا استعمال کرتے ہوئے، ایک طرف لیٹ کر برابر مقدار میں ہائیڈروجن پرو آکسائیڈ اور پانی اپنے کان میں ڈالیں۔ ایک سے دو منٹ کے بعد، بیٹھ جائیں اور محلول کو اپنے کان کے قریب رکھے ہوئے تشو پیپر یا صاف کرلیں۔

نوٹ : یاد رکھیں کہ اپنے کانوں کو صاف کرتے وقت زبردستی کچھ نہ ڈالیں۔

انتباہ: یہ مواد صرف عام معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ کسی بھی طرح مستند طبی رائے کا متبادل نہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

پاکستان