اہم ترین

ایران میں خاتون سمیت چار اسرائیلی جاسوسوں کو پھانسی

ایران میں اسرائیلی کی مبینہ جاسوسی کے الزام میں ایک خاتون سمیت چار افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

یر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق ایران میں مجموعی طور پر دس افراد کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں لوگوں کے اغوا، لوگوں کے گھروں کو آگ لگانے اور ان کے موبائل فون چوری کرنے کے اہداف دیئے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ایک پڑوسی ملک سے ایران میں داخل ہورہے تھے۔ انہیں ایرانی حکام نے کئی ماہ تک جاسوس نیٹ ورک کی نگرانی کے بعد پکڑا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کئے گئے 10 افراد میں سے جن 4 کو پھانسی دی گئی ہے۔ ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ان افراد کو ترکیہ میں موساد کی جانب سے تربیت دیئے جانے کا اعتراف بھی شامل ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

پاکستان