اہم ترین

گیارہ سالہ بچی کو اپنے ہی آنسوؤں اور پسینے سے الرجی

دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو عجیب و غریب اور نایاب بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ان میں سے ایک آسٹریلیا کی 11 سالہ سما ولیمز بھی ہے جسے اپنے ہی آنسوؤں اور پسینے سے الرجی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطاق آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کی 11 سالہ سما ولیمز (Summah Williams) جلد پر شدید جلن محسوس ہوتی ہے۔ اس دوران اس کے چہرے اور جسم سے چمڑی اس طرح اترتی ہے جیسے سانپ کی کینچلی بدلتی ہے۔

سما کی والدہ کیرن زمنائی (Karyn Zimny) نے بتایا کہ اس کی بیٹی جسم پر شدید جلن محسوس کررہی تھی۔ اس کے جسم پر دانے اور آبلے پڑ گئے تھے۔ اسے ج برسبیب کے اسپتال لے گئے تو ابتدا مٰں تو سمجھی کہ شائد وہ شدید دھوپ کی وجہ سے جھلس گئی ہے لیکن جب اسے ڈاکٹروں نے حقیقت بتائی تو اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

ڈاکٹروں نے کیرن کو بتایا کہ سما کو شدید نوعیت کا ایگزیما ہے۔ اسے اپنے ہی آنسوؤں اور پسینے سے الرجی ہے۔ وہ فی الحال علاج کے لئے نئے انجیکشن کے ٹرائلز سے گزر رہی ہے۔

زمنائی نے کہا، سما کو اپنے آنسوؤں سے الرجی ہے، اور جب وہ روتی ہے تو اس کی جلد پر دانے پڑ جاتے ہیں اور اسے ‘پانڈا آئیز’ کہا جاتا ہے۔ اسے اپنے پسینے سے بھی الرجی ہے، جو دل دہلا دینے والی ہے کیونکہ اسے رقص پسند ہے۔

سمّا کی والدہ نے مزید کہا، جب وہ اپنی ہم عمر بچیوں کو دیکھتی ہے تو رنجیدہ ہوکر پوچھتی ہے، میری جلد ان جیسی کیوں نہیں ہو سکتی؟’ یہ سب میرے لئے اس بہت دل دہلا دینے والا ہے۔

پاکستان