اہم ترین

پاکستان میں جمہوریت کا احترام یقینی بنایا جائے، امریکی ایوان کی کمیٹی میں قراداد منظور

امریکی ایوان نمائندگان کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی نے پاکستان میں جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی پاسداری سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

وائس آف امریکا کے مطابق دو روز قبل کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی میں پاکستان میں انتخابات سے پہلے اور بعد کی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں امریکہ کے معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ڈونلڈ لو بھی پیش ہوئے تھے۔

ڈونلڈ لو نے کمیٹی کے ارکان کے سامنے پاکستان مین امریکی مفادات، پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی تھی۔ جس کے بعد ایوان کی کمیٹی میں رچ میکارمک اور ڈین کیلڈی قرارداد پیش کی۔

اس قرارداد کو صفر کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا ہے اور اس کی مخالفت میں ایک ووٹ بھی نہیں آیا۔ یہ قرارداد اب ایوان نمائندگان میں بھیجی جائے گی۔

قرار داد میں پاکستان کے اندر جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی پاسداری اور شفاف انتخابات پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ فروری میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔۔

منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پاکستانی حکومت سے رابطوں کو فروغ دیں تاکہ وہاں جمہوریت، انسانی حقوق اور قاننون کی عمل داری کو یقینی بنایا جاسکے۔

متقاضی ایک قراردار صفر کے مقابلے میں پچاس ووٹوں سے منظور کر لی ہے۔ اب یہ بل امریکی ایوان نمائندگان کو بھجوایا جائے گا۔۔

پاکستان