اہم ترین

امریکی گلوکارہ پر اپنی ہم جنس پرستی کا عمل کیمرہ مین کو دیکھنے پر مجبورکرنے کا الزام

امریکی گلوکارہ میگن تھی اسٹالین کے خلاف ان کے کیمرا مین نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ نے انہیں چلتی کار میں ان کے ایک اور خاتون کے ساتھ مباشرت دیکھنے پر مجبور کیا۔

فرانس 24 کے مطابق لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست دائر کرنے والے کیمرا مین ایمیلیو گارشیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اسپین کے ایک جزیرے ابیزا میں پیش آیا تھا اور انہیں موٹاپے کی وجہ سے ہراساں کرنے کے سلسلے کا حصہ تھا۔

ایمیلو گارشیا کے وکیل رون زیمبرانو نے کہا کہ ان کے موکل کو کسی صورت اس گاڑی میں نہیں بٹھانا چاہیے تھا جب میگھن کسی دوسری عورت کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کررہی ہو ۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میگھن اور دوسری عورت میں مباشرت کے دوران گاڑی بھی چل رہی تھی۔ اور وہ ایک دوسرے ملک میں تھا اس لئے وہ گاڑی سے نہیں اتر سکتا تھا۔ اس پورے عمل کے دوران اور شرمندہ، رنجیدہ اور پریشان رہا۔ اس کے علاوہ میگھن نے اسے ہدایت کی کہ جو کچھ اس نے دیکھا اس کا کسی سے تذکرہ نہ کرے۔

ایمیلو گارشیا نے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ گلوکارہ موٹے ہونے پر اس کی تضحیک کرتی اور کہتی تھی کہ وہ بہت زیادہ کھاتا ہے۔

کیمرا مین نے مقدمے میں گلوکارہ پر متعدد ریاستی لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں کا الزام بھی لگایا ہے ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ “ہاٹ گرل سمر” آرٹسٹ نے اسے 2018 میں ملازمت پر رکھا لیکن اسے ایک اجرتی ملازم کے طور پر ظاہر کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے وہ صحت سے متعلق مراعات یا مقررہ وقت سے زائد کام پر اضافی اجرت (اوور ٹائم) جیسے فوائد حاصل نہیں کرسکتا تھا۔

مدعی کے وکیل رون زیمبرانو نے کہا کہ ان کے موکل نے صرف اس رقم کا مطالبہ کیا ہے جو اس قسم کے رویے کو سہنے پر ان کا حق بنتا ہے۔

دوسری جانب میگن تھی اسٹالین کے وکیل الیکس اسپیرو نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس درخواست میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا کوئی دعویٰ دائر نہیں کیا گیا ، یہ سیدھا سیدھا ملازمت کے دوران رقم وصولی کا معاملہ ہے۔ ہم عدالت میں اس سے نمٹیں گے۔۔

واضح رہے کہ پچھلے سال کینیڈین ریپر ٹوری لینز کو ایک پارٹی کے بعد شراب کے نشے میں بحث پر میگن تھی اسٹالین کو پاؤں میں گولی مارنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

پاکستان