اہم ترین

شاہ رخ خان ایک مرتبہ ڈان کے روپ میں سامنے آنے کو تیار

شاہ رخ خان ایک بار پھر ‘ڈان’ بنیں گے سوہانا خان 200 کروڑ روپے کے میگا بجٹ میں بننے والی ایکشن تھرلر فلم کنگ میں خطرناک ڈان کا کردار ادا کریں گی۔

بالی ووڈ کو پٹھان، جوان اور ڈنکی جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے کے بعد اب شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم کنگ کی تیاری کررہے ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔

سدھارتھ آنند اور گوری خان مشترکہ طور پر اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں، جس کے ہدایت کار سوجوئے گھوش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنی آئندہ فلم کنگ میں ‘ڈان’ کا کردار ادا کریں گے اور ان کے کردار میں کچھ گرے شیڈز بھی ہوں گے۔

کنگ میں شاہ رخ کا روپ ہلکی داڑھی کے ساتھ لمبے بالوں کا ہوگا۔ شوٹنگ شروع ہونے کے بعد اداکار کا روپ ناظرین کے سامنے لایا جائے گا۔

فلم کے پروڈیوسر سدھارتھ آنند اس وقت بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیموں کے ساتھ ایکشن بلاکس پر کام کر رہے ہیں۔ دوسری طرف سوجوئے مکالموں کا مسودہ تیار کر رہے ہیں۔ جبکہ شاہ رخ اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ جدید دور ایکشن سینز کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

اس فلم سے شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان بڑے پردے پر ڈیبیو کریں گی، جو شاہ رخ کی شاگرد کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

کنگ کی ٹیم پچھلے ایک سال سے پری پروڈکشن پر کام کر رہی ہے۔ اس فلم کو شاہ رخ خان ہی کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ بنارہی ہے ۔ اس لئے فلم کے ذریعے سوہانا خان کے شاندار ڈیبیو کو یقینی بنانے میں کوی کسر نہیں چھوڑی جارہی۔

کنگ کو مئی سے 5 ماہ تک مسلسل شوٹ کیا جائے گا اور اسے آئندہ سال (2025) بڑے پردے پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستان