اہم ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول جاری کردیا۔ قومی ٹیم پروٹیاز کے خلاف تین ٹی20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم رواں کے دسمبر اور جنوری کے اوائل تک جنوبی افریقا کی مہمان ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹی 20، پھر ون ڈے اور سب سے آخر میں ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 10 دسمبر کو ڈربن،، 13 دسمبر کو سنچورین اور 14 دسمبر کو جوہانسرگ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

17 سے 22 دسمبر تک شیڈولڈ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو پارل، دوسرا میچ 19 دسمبر کو کیپ ٹاؤن جبکہ تیسرا میچ 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔

شاہینوں اور پروٹیاز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔

پاکستان