اہم ترین

کام کے دوران دماغ کو ترو تازہ کرنے کے لئے لنکڈ ان میں 3 نئے گیمز لانچ

لنکڈ ان نے اپنے پلیٹ فارم پر 3 نئے گیمز متعارف کرائے ہیں، جو صارفین کو کام کے دوران فوری وقفے لینے اور دماغ کو آرام دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔

دنیا بھر میں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے اور ان کے کاروبار کو بڑھانے والی مقبول ترین ویب سائٹ لنکڈ ان نے لوگوں کے لیے کام کے دوران فوری وقفے لینے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

درحقیقت لنکڈ ان نے ایک نیا گیم لانچ کیا ہے، جو روزانہ ورزش کے ساتھ دماغ کو تقویت دینے والی ورزشیں اور نئے رابطے قائم کرنے کا منفرد طریقہ فراہم کرتی ہے۔

لنکڈ ان نے اپنے پلیٹ فارمز پر تین گیمز کراس کلائمب ، پن پوائنٹ اور کوئینز لانچ کیے ہیں۔ یہ گیمز ملازمت پیشہ افراد کو نہ صرف اپنے کام سے آرام کرنے کا موقع دیتے ہیں بلکہ اس آرام کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع بھی ملتا ہے۔

لنکڈ اِن نے اپنے پلیٹ فارم پر ان گیمز کو متعارف کرواتے ہوئے ہارورڈ بزنس ریویو کا حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ کام کے دوران بار بار وقفے لینے سے نہ صرف ملازم کے ذہن کو سکون ملتا ہے بلکہ اس کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے منتظمین نے کہا کہ اس کے صارفین روزانہ ایک بار نیوز ہب پر جا کر یہ گیمز کھیل سکیں گے، جو لنکڈ اِن کی مین اسکرین یا مائی نیٹ ورک ٹیب پر ظاہر ہوں گے۔ اس کے علاوہ ان گیمز کو کھیلتے ہوئے صارفین ان کنکشنز کو بھی دیکھ سکیں گے جنہوں نے یہ گیمز کھیلی ہیں۔ یہاں تک کہ آپ اپنے کنکشنز کے اسکورز اور کمپنی کا لیڈر بورڈ بھی دیکھ سکیں گے۔

پاکستان