اہم ترین

بات ان ہی سے ہوگی جو ہمارے سب سے بڑے مخالف ہیں: عمران خان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جیل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے مخالفین سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

بی بی سی اردو مٰں شائق خبر کے مطابق تحریک انصاف نے عمران خان نے منسوب بینا جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مذاکرات کے لئے حامی بھر لی ہے۔

اپنے بیان میں عمران خنا نے کہا کہ بات چیت مخالفین سے ہی ہوتی ہے، جو اس وقت ہمارے سب سے بڑے مخالفین ہیں بات چیت ان ہی سے ہوگی۔

پی ٹی آئی کے مطابق سابق وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہوں لیکن بات چیت تب ہو گی جب ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے گا اور جیلوں میں قید ہمارے بے گناہ کارکنان کو رہا کیا جائے گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مقدمات سننے والے ججوں سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کے کیسز کو بلاجواز تاخیر کا شکار نہ کریں بلکہ جلد از جلد فیصلے سُنائیں۔ دیر سے فیصلے کرنا بھی ناانصافی ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس ہو، عدت کیس یا پھر سائفر کیس ، سب کو معلوم ہے یہ تمام مقدمات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

پاکستان