اہم ترین

عالیہ بھٹ ایک بار پھر بن گئیں ڈیپ فیک کا شکار، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ ایک مرتبہ پھر ڈیپ فیک کا شکار بن گئیں ۔ اس مرتبہ ان کا چہرہ ایک پنجابی اداکارہ کے جسم پر لگاکر ویڈیو وائرل کی گئی ہے۔

آج کل مصنوعی ذہانت کی بڑی دھوم ہے لیکن ایک طبقہ اس کا منفی استعمال کررہا ہے۔ اسی میں ایک ڈیپ فیک ویڈیو بھی ہے۔ جس میں چہرے کو بڑی مہارت سے بدل دیا جاتا ہے۔

عام شہری تو ایک طرف بڑی بڑی شخصیات بھی اس سے محفوظ نہیں۔ بالی ووڈ کے اداکار اس وقت سب سے زیادہ نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

عالیہ بھٹ تو وہ اداکارہ ہیں جنہیں مسلسل ڈیپ فیک کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اب وہ ایک مرتبہ پھر اس سوشل میڈیا ہراسانی کا شکار ہوئی ہیں۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ بھارتی پنجاب کی اداکارہ وامیکا گبی نے 27 اپریل کو انسٹاگرام پر کئے گئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ لیکن اب اسی ویڈیو پر وامیکا گبی کے چہرے پر عالیہ بھٹ کا چہرہ لگادیا ہے۔ یہ ویڈیو بھی کافی وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں عالیہ کی شناخت صاف نظر آرہی ہے اور اس پر مداح بھی غصے میں ہیں۔ اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مداح کئی سوال اور اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔

پاکستان