اہم ترین

خوش قسمت ہوں کہ اب بھی کھیل رہا ہوں: محمد عامر

فاسٹ بولر محمد عامر کہتے ہیں کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اب بھی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم رہے ہیں۔

اے ایف پی کو انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کے صرف اچھے واقعات یاد رکھنا چاہتے ہیں۔ 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی یادیں بہت خاص ہیں، وہ آج بھی ان سے پرجوش ہو جاتے ہیں۔

محمد عامر نے کہا وہ پہلی مرتبہ قومی ٹیم کے ساتھ بیرون ملک گئے تھے اور اسی دورے سے وہ چیمپئین ٹیم کا حصہ بن گئے۔ جب وہ واپس لوٹے تو ان کے استقبال کے لئے کئی گاڑیاں کھڑیں تھیں اور لوگ ان پر پھول برسارہے تھے۔

ریتائرمنٹ واپس لینے اور قومی ٹیم کا حصہ بننے کے حوالے سے فاسٹ بولر نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنے کااحساس لفظوں مین بیان نہیں کیا جاسکتا۔ وہ آج خود کو 2019 کے مقابلے میں زیادہ فٹ محسوس کررہے ہیں۔

محمد عامر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم منیجمنٹ نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہیں اس پر پورا اترنا ہے۔ انہیں ورلڈ کپ جیتنے کا ایک اور موقع مل رہا ہے اور یہی ان کا اور ان کی ٹیم کا ہدف ہے۔

پاکستان