اہم ترین

بھارتی اداکارہ کی نجی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک

جنوبی بھارت کی معورف اداکارہ جیوتی رائے کی انتہائی نجی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میدیا پر لیک کردی گئی ہیں۔

دنیا بھر کی شوبز انڈسٹری میں کئی اداکارائیں کی نجی ویڈیوز لیک کی جاچکی ہے۔ چند برسوں قبل ایسی ہی ایک واردات پاکستان کی سابق گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیر زادہ کے ساتھ بھی ہوئی تھیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ جیوتی رائے کے ساتھ بھی ہوا ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس مقبول اداکارہ جیوتی رائے کی کچھ تصاویر اور نجی نوعیت کی ویڈیوز ہیں۔ جیسے ہی یوٹیوب پر اس کے ایک ہزار سبسکرائبرز ہوں گے وہ جیوتی رائے کی انتہائی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک کردے گا۔

دھمکی دینے والے نے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کردیں ۔ جس کے بعد سے بھارت میں سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کئے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیوتی رائے کا مقامی فلموں کے ہدایت کار سوکو پوروجا کی محبت میں گرفتار ہیں۔ کئی برسوں سے وہ ساتھ رہ رہے ہیں۔

رواں برس ہی انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر رومانٹک تصاویر شیئر کیں اور منگنی کا اعلان کیا۔

پاکستان