اہم ترین

عمران خان کا مجھے پارٹی چیئرمین بنانے کا کوئی ارادہ نہیں : عارف علوی

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے مجھے پارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے سے متعلق باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں عارف علوی نے کہا کہ غیر ضروری طور پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ عمران خان مجھے پارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میرے لیڈر نے ایسی کوئی بات نہیں سوچی اور نہ ہی ان سے ہوئی ملاقات میں اس طرح کے کسی معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین گوہر خان پارٹی کی اچھی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں ایسی پارٹی میں ابہام پیدا کر رہی ہیں جس کی قیادت کو غلط اور غیر منصفانہ طور پر قید کیا گیا۔

سابق صدر مملکت نے کہا یہ ایک نان ایشو ہے اور میں اس کی تردید کرکے اسے یہیں ختم کردینا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ عارف علوی نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جانے لگیں تھیں کہ عمران خان انہیں پارٹی می اہم ذمہ داریاں سونپنا چاہتے ہیں۔

پاکستان