اہم ترین

حارث اور صاحبزادہ فرحان سے ناانصافی، شاہد آفریدی بھی بول پڑے

قومی کرکٹ تیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان سے روا رکھے گئے رویئے کو نااصافی قرار دے دیا۔۔

معین خان کرکٹ اکیڈمی میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے، اس سے مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی، چاہے پی ایس ایل میں آٸے یا بھارتی ٹیم کے ساتھ آٸے میں ویرات کو ویلکم کرتا ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا پاکستان کو ایسا لڑکا چاہیئے جو آغاز میں ابتدائی 6 اوورز اچھا کھیلے،صاٸم کافی ٹیلنڈڈ ہے امید ہے وہ لڑکا پرفارم کرے گا، حارث اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔

لیجنڈ کرکٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کی وکٹیں بلے بازوں کے لیے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈکپ کا فاٸنل لازمی کھیلنا چاہیئے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹیپ بال کا اچھا ٹورنامنٹ ہورہا ہے، تیمور مرزا اچھا کھلاڑی ہے لیکن وہ پھر بھی شاہد آفریدی نہیں بن سکتا۔

اپنے کرکٹر داماد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شاہین سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں، وہ کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کرکٹ پر فوکس رکھے۔

پاکستان