اہم ترین

عالمی عدالتِ انصاف کا اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم

عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) نے اسرائیل کو غزہ کے علاقے رفح میں جاری فوجی آپریشن فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آئی سی جے کے 15 ججز نے اسرائیلی آپریشن روکنے کی جنوبی افریقہ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

2 کے مقابلے میں 13 ججوں کی اکثریت سے سنائے گئے فیصلے میں اسرائیل کو کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے سات مئی کو رفح میں زمینی آپریشن کیا جہاں لاکھوں فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیل کے فوجی آپریشن سے فلسطینیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اسرائیل کی کارروائیوں سے رفح میں صورتِ حال ابتر ہو چکی ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسرائیل فی الفور رفح بارڈر کراسنگ بھی کھولے۔ اور ایک ماہ میں اس حکم کے تحت کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرے۔

جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے درخواست کی تھی کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیاں بند کرنے کا حکم دیا جائے، جس میں رفح شہر بھی شامل ہے جہاں وہ جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان