اہم ترین

ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حارث رؤف فٹ قرار

پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کےلیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکا اور کیریبین میں یکم جون سے 29 جون تک ہونے والے اس عالمی ایونٹ میں بابر اعظم پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان جبکہ ٹیم میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

15 رکنی اسکواڈ میں شامل ابرار احمد، اعظم خان، محمد عباس آفریدی، صائم ایوب اور عثمان خان پہلی مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔

محمد عامر کو واحد کھلاڑی ہیں جو 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

پاکستان