دنیا کی ہر ایپ وقت کے ساتھ ساتھ جدید ہوتی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ پرانے موبائل فون پر فعال نہیں رہ پاتی۔ ایسا ہی واٹس ایپ کے ساتھ بھی ہے۔
واٹس ایپ ہر چند ماہ بعد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر کے ذریعے چلنے والے موبائل فون کی فہرست جاری کرتا ہے جن میں ایپ فعال نہیں رہ پاتی۔ اس بار جاری کی گئی فہرست میں آئی فون کے کئی ماڈل بھ شامل ہیں۔
انسٹنٹ ایس ایم ایس اور کالنگ ایپ کی جانب سے مختلف کمپنیوں کے 35 موبائل فون ماڈلز کی فہرست جاری کی گئی ہے جن کو واٹس ایپ سپورٹ بند کردی گئی ہے۔
یہاں ہم آپ کو ان تمام ڈیوائسز کی فہرست کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن سے واٹس ایپ سپورٹ ختم ہو گئی ہے اور ان کی چیٹس بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
واٹس ایپ کے مطابق اینڈرائیڈ 4 یا اس سے پرانے، آئی او ایس 11 یا اس سے پرانے اور آئی او ایس 2.4 اور اس سے زیادہ پرانے ڈیوائسز میں واٹس ایپ سروس بند کردی گئی ہے۔
اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف ان ہی ڈیوائسز پر واٹس ایپ چلے گا جو اینڈرائیڈ 5 اور آئی او ایس 11 اور اس سے جدید آپریٹنگ سسٹمز پر چل رہی ہیں ۔
واٹس ایپ کی جانب سے ان اسمارٹ فونز کے نام نہیں بتائے گئے تاہم ایک ویب سائٹ کینال ٹیک کے مطابق اس فہرست میں ایسے 35 اسمارٹ فونز ہیں جن کی سپورٹ ختم ہوچکی ہے۔ ان میں ایپل، سام سنگ، ہواوے، موٹرولا کے اسمارٹ فونز کے نام شامل ہیں۔
سام سنگ گلیکسی ایس پلس
سام سنگ گلیکسی کور
سام سنگ گلیکسی ایکسپریس 2
سام سنگ گلیکسی گرانڈ
سام سنگ گلیکسی نوٹ 3 این 9005 ایل ٹی ای
سام سنگ گلیکسی نوٹ 3 نیو ایل ٹی ای
سام سنگ گلیکسی ایس 19500
سام سنگ گلیکسی ایس 3 منی وی ای
سام سنگ گلیکسی ایس 4 ایکٹیو
سام سنگ گلیکسی ایس 4 منی 19190
سام سنگ گلیکسی ایس 4 منی 19192 ڈوس
سام سنگ گلیکسی ایس 4 منی 19195 ایل ٹی ای
سام سنگ گلیکسی ایس 4 زوم
ایپل آئی فون 5
ایپل آئی فون 6
ایپل آئی فون 6 ایس پلس
ایپل آئی فون 6 ایس
ایپل آئی فون ایس ای
ہواوے سی199
ہواوے گی ایکس 1 ایس
ہواوے وائے 625
اسسینڈ پی6 5
اسسینڈ جی 525