اہم ترین

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی ، ایپ کے تصدیقی بیج کا رنگ ہی بدل دیا

انسٹنٹ میسیجز اور کالنگ ایپ واٹس ایپ میں ہر نئے روز نت نئی تبدیلیاں اور فیچر متعارف کرائے جاتے ہیں جو اسے دنیا کی مقبول ترین ایپ بناتی ہے۔ اس بار بھی واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ جو صارفین کو اپنی طرف متوجہ کر سکتا ہے۔

میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز جیسے فیس بک اور انسٹاگرام پر تصدیقی بیج کا رنگ پہلے سے ہی نیلا ہے، لیکن واٹس ایپ پر کمپنی سبز ٹک کا نشان لگاتی ہے۔ اس بار میٹا نے واٹس ایپ کے تصدیقی بیج کا رنگ بھی نیلا کردیا ہے۔

ویبیٹا انفو کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق اب تک واٹس ایپ پر تمام چینلز کے تصدیقی بیج سبز ہوتے تھے لیکن اب اگر آپ کسی بھی واٹس ایپ چینل کے تصدیقی ٹک کو چیک کریں گے تو آپ کو سبز کے بجائے نیلے رنگ کا نشان نظر آئے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اگر آپ کو واٹس ایپ کے کسی بھی چینل پر بلیو ٹک کا نشان نظر آئے تو سمجھ لیں کہ وہ چینل میٹا سے تصدیق شدہ ہے اور مستند ہے۔

پاکستان