پاک فوج نے لیفیٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بعد مزید 3 سابق فوجی افسران کو حراست میں لے لیا ہے۔
چند روز قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم و ضبط کی خلاف پر تحویل میں لیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بعض افسران کے خلاف ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے سیاسی گٹھ جوڑ کی تحقیقات جاری ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے۔ گرفتار افسران میں 2 ریٹائرڈ بریگیڈیئر اور ایک ریٹائرڈ کرنل شامل ہیں۔ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) غفار، بریگیڈیئر ریٹائرڈ نعیم اور کرنل (ریٹائرڈ) عاصم گرفتار افسران میں شامل ہیں۔