جاپان کی 116 سالہ خاتون تومیکو اتسوک نے دنیا کی معمر ترین انسان کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ اور وہ اب بھی صحتمند ہیں۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق تومیکو اتسوکا 23 مئی 1908 کو مغربی جاپان کے شہر آشیا میں پیدا ہوئیں۔ ان کی پیدائش کا سال جاننے کے بعد آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ اس وقت تک پہلی جنگ عظیم بھی نہیں ہوئی تھی۔
شوق کا کوئی مول نہیں
آپ نے سوشل میڈیا پر یہ سطور کئی بار پڑھی ہوں گی کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔ اسی شوق نے تومیکو اتسوکا کو 100 سال کی عمر میں بھی فعال رکھا۔
تومیکو کہتی ہیں انہیں پہاڑوں پر چڑھنے کا سب سے بڑا شوق کہا جا سکتا ہے۔ اس شوق کی راہ میں کبھی عمر کو آڑے نہیں آنے دیا۔
تومیکو 100 سال کی عمر عبور کرنے کے بعد بھی پہاڑوں پر چڑھتی تھیں۔ وہ 70 سال کی عمر کے بعد وہ جاپان کے 3067 میٹر اونچے پہاڑ کو دو بار سر کر چکی ہیں۔
اس عمر میں بھی فٹنس برقرار
تومیکو اتسوکا کی فٹنس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 100 سال کی عمر کو عبور کرنے کے بعد بھی وہ دو بار پہاروں پر موجود 33 مندروں کی یاترا کر چکی ہیں۔
ایتسوکا سے پہلے معمر ترین شخص کا اعزاز ماریا برانیاس موریرا ک پاس تھا۔ ان کا حال ہی میں 117 سال اور 168 دن کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔